’میں بے گناہ ہوں، سب کچھ سابق شوہر کروا رہاہے‘، کوکین ڈیلر پنکی نے تمام الزامات مسترد کردیے

مجھےجان بوجھ کر کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مبینہ گینگ میں غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ملزمہ کا چھوٹا بھائی لاہور سے منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، تفتیشی افسران کا عدالت میں بیان

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 16 مئی 2026 12:51

’میں بے گناہ ہوں، سب کچھ سابق شوہر کروا رہاہے‘، کوکین ڈیلر پنکی نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2026ء) کراچی سے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمہ سخت سکیورٹی میں چہرے پر کپڑا ڈال عدالت لایا گیا ، جبکہ عدالت نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمہ پنکی نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہے اور اس کا ان کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔

اس نے الزام عائد کیا کہ اس کا سابق شوہر یہ سب کچھ کروا رہا ہے۔ اس پر عدالت نے سوال کیا کہ آخر سابق شوہر ایسا کیوں کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا شناختی کارڈ بلاک ہے اور اس کی نشاندہی پر رائیڈرز کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

(جاری ہے)

افسر کے مطابق مبینہ گینگ میں غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ملزمہ کا چھوٹا بھائی لاہور سے منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لاش بھی ملی ہے، جس کے موبائل فون سے ملزمہ کا نمبر ملا ہے، جبکہ کروڑوں روپے کی مالی ٹرانزیکشنز کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں موجود جو بندہ مر گیاہے اس کا کیاہے، تفتیشی افسر نے کہا کہ ابھی تک نامعلوم ہے، فنگر پرنٹس بھیجے ہوئے ہیں،ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ 15 مئی کو ملزمہ کو پیش کرنا تھا، 16 مئی کی صبح پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں تین دن کا لکھا ہواہے، عدالت نے کہا کہ تین دن کا ریمانڈ واضح تھا میرے حساب سے ٹھیک پیش کیاہے، اگر پی کو پیش کرتے تو شوکاز ہوگا۔

وکیل ملزمہ نے کہا کہ ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزمہ اتنے عرصہ سے کام کر رہی ہے، اگر ہر چیز ان کے پاس ہے تو پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا، اصل بندے ان کے ہاتھ نہیں آتے ، دوسروں کو پکڑ لیتے ہیں، قتل کیس دیکھیں قتل کی تاریخوں میں تضاد ہے ، ملزمہ لوہور میں تھی جعلی کیس ہے، بد نیتی پر مبنی ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ نے اپن برانڈ بنایا ہواہے، و ڈبیاں ملی ہیں، وکیل نے کہا پولیس نے اپنی طرف سے ملزمہ کا برانڈ بنایا ہواہے، سارے جعلی کیسز ہیں عدالتی ریمانڈ پر بھیجا جائے، کسی پرانے کیس میں نام نہیں ہے۔ عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پنکی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے لے جایا گیا۔