موٹروے پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
پابندی کا مقصد عیداالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے، ٹریفک قوانین اور لوڈنگ اسٹینڈرز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 16 مئی 2026
23:53
(جاری ہے)
پابندی کا مقصد حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہے۔
دوسری جانب وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے لئے انتظامات کا جائزہ لے کر ضروری فیصلے کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور متعلقہ میونسپل افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری سے محکمہ بلدیات نے عیدالاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ عید کے آخری دن تک میونسپل ملازمین اور سُتھرا پنجاب ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں کل (اتوار) تک پنجاب بھر میں عارضی کیٹل سیل پوائنٹس مکمل فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر امسال بھی جانوروں کی خرید وفروخت پر کوئی فیس نہیں وصول کی جائے گی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس بھی سہولیات مہیا کریں گے جبکہ ہر شہر میں میونسپل کمیٹی بھی عارضی سیل پوائنٹس لگائے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی سیل پوائنٹس اور سڑکوں پر خریدوفروخت کو سختی سے روکا جائے۔ ہر شہر میں موٹر سائیکل یا گاڑی پر مانیٹرنگ سٹاف 24 گھنٹے گشت کرے گا۔ شہریوں کی رہنمائی کیلئے رکشہ پر لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے اعلان کرایا جائے۔ ذیشان رفیق نے یہ بھی کہا کہ سیل پوائنٹس پر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے نمایاں مقامات پر بینر لازمی لگائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو خبردار کیا کہ کوئی بیوپاری جانور پکڑ کر سیل پوائنٹس کے باہر نظر آیا تو کارروائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
موٹروے پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
-
کوکین ڈیلر ملزمہ انمول پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور کامیابی مل گئی
-
ملزمہ پنکی نے 3 شادیاں کیں لیکن تینوں کا نادرا میں ریکارڈ موجود نہیں ہے
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
انمول پنکی کے بعد ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون نرگس ملکہ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
-
ذوالحجہ کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا اہم بیان
-
انمول پنکی کیس، پولیس نے فائیو اسٹار ہوٹل کو خط لکھ کر ریو پارٹی منسوخ کرا دی
-
خیبرپختونخواہ میں تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم
-
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث لیڈی منشیات فروش گرفتار، چرس اور ہیروئن برآمد
-
حکومت نے مٹی کا تیل سستا کر دیا
-
جن ممالک کو بھائی اور دوست سمجھا انہوں نے ہی دشمن کو فوجی اڈے فراہم کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.