جموں و کشمیر،بھارتی پولیس نے بارہمولہ کے علاقے سوپور میں آزادی پسند کارکن کی جائیداد ضبط کر لی

اتوار 17 مئی 2026 10:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں پولیس نے کالے قانون کے تحت ایک اور حریت پسند کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ جائیداد ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے نادیہال رفیع آباد کے رشیدالدین قریشی ولد عبدالکبیر قریشی کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

ضبط کی گئی جائیداد میں 2 کنال اراضی شامل ہے جو لشدجی نادیہال میں واقع ہے ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں آزادی پسند کارکنوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ تیسری ضبطی ہے۔قابض حکام نے بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں تحریک آزادی کے حامیوں کو نشانہ بنانے کا حصہ ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے مختلف بہانوں سے بے گناہ کشمیریوں کی املاک پر قبضہ کررہا ہے۔