ْچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا سابق محتسب مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 20 مئی 2026 19:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2026ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے سابق محتسبِ وسابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا مرحوم ایک مدبر،نفیس اور باوقار قانون دان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قانون کی بالادستی،انصاف کی فراہمی اور وکلاء برادری کے وقار کے لیے وقف کی مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے لواحقین وکلاء برادری وپسماندگان ایک عظیم شخصیت،زیرک رہنما اور مخلص انسان سے محروم ہو گئی ہے۔انھوں نے مرحوم کے اہل خانہ،عزیز و اقارب اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین