صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 23 مئی 2026 17:23

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2026ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانولہ کے قیام اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر،ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق اور آئی ڈیپ ٹیم نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ میں17 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانولہ ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کو کارڈیک کی جدید اور بہترین سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔عوام کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

یہ ادارہ عوام کیلئے دل کے امراض کے جدید اور معیاری علاج کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔جدید طبی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔آئی ڈیپ نے اجلاس کو منصوبے کی پیش رفت، دستیاب وسائل اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

گوجرانوالہ اور گردونواح کی عوام کو دل کے امراض کے علاج کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ادارے میں جدید طبی آلات، ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی اور مریض دوست سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ ادارہ خدمت کی عملی مثال بنے گا۔