ٹیکسلا سے سابق ایم۔پی اے عمار صدیق خان کے اغواء کی شدید مذمت

ہفتہ 23 مئی 2026 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2026ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے ٹیکسلا سے سابق ایم۔پی اے عمار صدیق خان کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمار صدیق خان کو کچھ ملزمان نے اغوا کیا جن کو بعد میں بازیاب کرا لیا گیا۔عمار صدیق خان ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا اغواء بہت افسوسناک ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت تشویش ناک بات ہے کہ اب سیاست دانوں کو بھی اس عمل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی لوگوں کے اغوا اور انہیں حراساں کرنیکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایف آئی آر کے باوجود عمار صدیق اغواء کے نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری قابل تشویش ہے۔اتنا وقت گزر جانے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کیس کی منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنا کر نامزد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔حکومت نامزد ملزمان کو فوری طور پہ گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔