کراچی سندھ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا کراچی کو سندھ سے الگ کوئی بھی نہیں کرسکتا ہے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو

کراچی میں سب قوموں کو رہنے کا حق ہے چاہے وہ کسی بھی زبان سے تعلق رکھتا ہو، چیئرمین شہید بھٹو گروپ

اتوار 24 مئی 2026 18:40

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2026ء) کراچی سندھ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا کراچی کو سندھ سے الگ کوئی بھی نہیں کرسکتا ہے کراچی میں سب قوموں کو رہنے کا حق ہے چاہے وہ کسی بھی زبان سے تعلق رکھتا ہو ان خیالات کا اظہار شہید بھٹو گروپ کے چیئرمین جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے ٹنڈوالہیار میں درس برادری کی جانب ایچ آئی وی ایڈز سے بچا کے حوالے آگاہی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی باتیں چل رہی ہیں سندھ تکلیف میں ہے سندھ کے اسپتالوں میں علاج کی سہولت موجود نہیں ہے ملک کے حکمران بس ایک کرسی کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں ملک کے حکمرانوں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ہے حکمران ہمیں گمراہ کررہے ہیں عوام مختلف بیماریوں کے سبب مر رہے ہیں حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اصل سیاست عوام کی خدمت کرنے سے ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہم ایچ آئی وی کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں ایچ آئی وی کے خلاف زیادہ کام ہو رہا ہے پر صرف پیپلز پارٹی نہیں دیگر افراد بھی اس مہم پر کام کررہے ہیں منعقدہ آگاہی مہم کے دوران جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے آنے والے مرد،خواتین اور بچوں کو ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں آگاہی دی گئی اس موقع پر جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے ٹنڈوالہیار پہنچنے پر آرگنائزر شفیق درس،اور درس برادری کی جانب سے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو اجرک اور لونگی کے تحائف پیش کیئے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیاگیا۔