لنکا پریمیئر لیگ، 650کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، 102 پاکستانی شامل

اتوار 24 مئی 2026 20:25

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2026ء) لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)میں غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی، پاکستان کے 102 کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ سری لنکا کے مطابق 21 ممالک کے 650 غیرملکی کھلاڑیوں نے ایل پی ایل کے لیے رجسٹریشن کروائی، جن میں سے 310 کھلاڑیوں کو ایل پی ایل کے ڈرافٹ لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔کرکٹ سری لنکا کے مطابق رجسٹریشن کروانے والوں میں آئی سی سی فل ممبرز نیشنز کے ساتھ ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ایل پی ایل 2026 کا ڈرافٹ یکم جون کو ہوگا جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ 17 جولائی جبکہ فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔