فیصل ممتاز راٹھور کا سپاہی عبدالعزیز کو شہادت پر خراج عقیدت

شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 30 مئی 2026 01:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عباسپور سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالعزیز کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی عبدالعزیز نے 26 فٹ کی بلندی کے گلیشئیر پر دفاع وطن کیلئے قربانی دی جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید سپاہی عبدالعزیز کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔