ملاکنڈ، میخ بند میں امن و بھائی چارے کے استحکام کے لیے عوامی جرگہ

ہفتہ 30 مئی 2026 14:23

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2026ء) ملاکنڈ کے علاقے میخ بند میں امن، باہمی احترام اور اتفاق کی فضا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مقامی مسجد میں ایک اہم عوامی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں علاقے کے مشران، قومی عمائدین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین مولانا حنیف الرحمٰن، ڈاکٹر زاہد اسلام، ظاہرشاہ، حاجی ابن امین، سلیم خان، مختیار خان، عمر حسن، شاہ زلمی، شاہ فہد، نصیب اللہ، باچا سید، حنیف خان اور اجمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میخ بند طویل عرصے سے امن و بھائی چارے کی علامت ہے اور مقامی عوام اس روایت کو ہر صورت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

جرگے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی تنازعات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ \378