یوکرائن تنازع اختتامی مرحلے کے قریب، روس مذاکرات کیلئے تیار ہے، ولادیمیر پیوٹن
روس اور قازقستان کے درمیان تجارتی حجم 20ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ،مزید اضافے کے امکانات موجود ہیں، روسی صدر روس کے خلاف خوف پھیلا کر یورپی حکومتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں،آرمینیا نے یوریشین اقتصادی یونین چھوڑ کر یورپی یونین معیار اپنانے کا فیصلہ کیا تو فریقین کے درمیان موجودہ اقتصادی انضمام متاثر ہوگا، صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 30 مئی 2026 20:25
(جاری ہے)
روسی صدر نے بتایا کہ روس قازقستان کے جوہری توانائی منصوبوں کیلئے ایندھن فراہم کرنے اور استعمال شدہ ایندھن کو واپس لینے کے لیے بھی تیار ہے۔
یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر پوتن نے کہا کہ میدانِ جنگ کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تنازع اپنے اختتامی مرحلے کے قریب دکھائی دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ روسی افواج مختلف محاذوں پر پیش قدمی کر رہی ہیں اور زمینی حقائق اسی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے واضح کیا کہ روس نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا اور آج بھی بات چیت کیلئے تیار ہے۔ رومانیہ میں گرنے والے ڈرون کے واقعے پر روسی صدر نے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ یوکرینی ڈرون ہو سکتا ہے جو الیکٹرانک جنگی نظام یا دیگر وجوہات کی بنا پر راستہ بھٹک گیا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈرون کا ملبہ روس کے حوالے کیا جائے تو ماسکو غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔یورپ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں صدر پوتن نے یورپی یونین کی جانب سے روسی خطرے کے دعوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف خوف پھیلا کر یورپی حکومتیں اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔آرمینیا کے حوالے سے روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر آرمینیا یوریشین اقتصادی یونین چھوڑ کر یورپی یونین کے معیار اپنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو دونوں فریقوں کے درمیان موجودہ اقتصادی انضمام متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوریشین اقتصادی یونین آرمینیا کو ایک وسیع اور محفوظ منڈی تک رسائی فراہم کرتی ہے جبکہ یونین سے علیحدگی کی صورت میں آرمینیا کو معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ روس دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو خودمختار مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم تیار کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کی ترقی کے لیے وسیع توانائی وسائل درکار ہوتے ہیں اور روس کو اس میدان میں واضح برتری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ روس میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں، ڈیجیٹل خدمات اور طبی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جو مستقبل کی معیشت اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آصف زرداری ایوان صدر سے چلے جائیں، نجم سیٹھی کا دعویٰ
-
پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کا پہلا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب
-
عمران خان سے متعلق فیصلہ آیا تو ن لیگ کی قیادت پریشان ہوگئی، منصور علی خان کا انکشاف
-
کرکٹ کی دنیا کے 21 سابق لیجنڈ کپتانوں نے عمران خان کیلئے آواز بلند کردی
-
سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ دار ن لیگ ہے، سہیل آفریدی
-
پاکستان میں اقلیت حکومت کررہی ہے اور ملک میں جبر کا ماحول ہے، سربراہ جے یو آئی ف
-
رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ
-
وزیراعطم کے بیرون ملک دوروں پر مولانا فضل الرحمان کا معنی خیز تبصرہ
-
تم اڈیالہ واپس جانے کیلئے بالکل فٹ ہو!
-
پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں، سیاست میں ان کی مداخلت مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
-
ایران کیخلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی. سابق امریکی وزیردفاع
-
جو اختیارات پارلیمنٹ کے ہونے چاہئیں وہ مقتدرہ کے ایک آدمی کو دے دیئے گئے، مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.