چینی کمپنیوں کی پاکستان کو فٹ ویئر انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے میں تعاون کی پیشکش
پسمیدا کے چھ رکنی وفد کی جسما گوانگ ژو نمائش میں شرکت ،چینی کمپنیوں اور نمائش انتظامیہ سے ملاقاتیں
میاں محمد ندیم
پیر 1 جون 2026
16:55
(جاری ہے)
نمائش میں پیش کی جانے والی جدید مشینری کی پیداواری صلاحیت غیرمعمولی تھی اور ایسی ٹیکنالوجی شاید ہی پاکستان میں موجود ہو جبکہ بنگلہ دیش، بھارت اور ویتنام اس سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پسمیڈا اور جسما کے درمیان پانچ سالہ تعاون کا معاہدہ موجود ہے جبکہ آئندہ سال پاکستان میں بھی اسی نوعیت کی نمائش کے انعقاد کیلئے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے جس میں چینی کمپنیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے. جسما کی فارنر ٹریڈ مینیجر مس زوئے چوکے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے محمد یاسین نے کہا کہ چینی اداروں نے پاکستان کی صنعتوں کی اپ گریڈیشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عالمی معیار کی مصنوعات تیار کر کے برآمدات اور قیمتی زرِمبادلہ میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے. محمد یاسین نے بتایا کہ عالمی نمائش میں پاکستان کے چھ رکنی وفد نے شرکت کی اور بعد ازاں چین کے مختلف شہروں میں صنعتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر کے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ، پاکستان کے لئے متوقع مواقعوں اورہنر مندوں کی تربیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہاکہ حکومت سے اپیل ہے کہ اس پیشکش کو سنجیدگی سے لیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنے کیلئے پیش کئے تعاون سے استفادہ کیا جائے جس سے ہماری صنعتیں عالمی معیار کے مطابق پیداواری صلاحیت حاصل کر کے برآمدات کرنے کے قابل ہو سکیں گی. جسما کی فارنر ٹریڈ مینیجر مس زوئے چونے کہا کہ وہ پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مضبوط روابط اور تعاون کے فروغ کی خواہشمند ہیں پاکستانی کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کی جانب سے پیشکش سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس کے لئے وہ اپنا بھرپو ر تعاون فراہم کریں گی .
مزید اہم خبریں
-
خانہ جنگیوں اور بین الاقوامی تنازعات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ
-
ماہانہ 8ہزار 483روپے کمانے والا شہری غریب نہیں ہے
-
محسن نقوی کا میران شاہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
آئندہ پانچ سے دس سال میں پاکستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرنیوالی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے،احسن اقبال
-
وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین، مسلح افواج اور پنشنرز کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان
-
کھجور کے درخت پر چڑھ کر لائیو سٹریمنگ کرنے والا ملزم 26 وارداتوں میں مطلوب نکلا
-
حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہمی اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم
-
لباس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، افغان طالبان نے خواتین کو حراست میں لے لیا
-
ثاقب چدھڑ کے خلاف مبینہ فراڈ کیس کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں
-
کراچی کی حکومت کیلئے ہرحربہ استعمال کرنیوالے ہمیں طعنے نہیں دے سکتے‘خواجہ سعد رفیق کی پیپلزپارٹی پر تنقید
-
وزیرِ خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس،نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اہم فیصلے
-
وفاقی بجٹ پاکستان میں ٹیک انقلاب اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی منزلیں طے کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.