ملک میں آئندہ 3 ماہ کم بارشیں، شدید گرمی اور پانی کی قلت کا خدشہ
بدھ 3 جون 2026 23:21
(جاری ہے)
بلوچستان میں بارشوں کی کمی 71 فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے 33 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئیں۔ جون 2026 کے لیے جاری ماہانہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے برابر یا معمول سے کچھ کم رہنے کا امکان ہے۔
سب سے زیادہ کمی شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض ملحقہ علاقوں میں متوقع ہے۔ اس کے برعکس گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل میں ایل نینو کی صورتحال دوبارہ فعال ہو چکی ہے اور آئندہ مہینوں میں اس کے برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ بحر ہند کا ڈائپول فی الحال غیر جانبدار مرحلے میں ہے۔ ان موسمی عوامل کے باعث بارشوں کی جغرافیائی تقسیم غیر متوازن رہ سکتی ہے۔ جون کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبرپختونخوا میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا رجحان نمایاں ہو سکتا ہے جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت اور ہیٹ ویوز کے امکانات بڑھ جائیں گے۔مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے مختلف علاقوں میں 11 سے 13 جون تک آندھی، جھکڑ، گرج چمک کیساتھ بارش متوقع
-
9 سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری
-
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، قومی ادارہ صحت کی ہیٹ ویو اور سن سٹروک سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری
-
کراچی سمیت سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ، درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان
-
ملک میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع
-
ملک میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع
-
این ڈی ایم اے کا 2 سے 6 جون تک لینڈ سلائیڈنگ الرٹ، شمالی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو احتیاط کی ہدایت
-
جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ، متعدد افراد بے ہوش، شہر میں پانی کی فراہمی معطل
-
ہزارہ ڈویژن میں 2 تا 5 جون آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی، الرٹ جاری
-
پنجاب میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ
-
پنجاب میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ،درجہ حرات4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی توقع
-
31 مئی تک ملک میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.