}کپسٹی چارجز کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ٰآئین کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حکومت کوئی ٹیکس نہیں لگا سکتی ، درخواست گزار کا مؤقف

بدھ 3 جون 2026 18:55

oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2026ء) لاہورہائیکورٹ نے غیر استعمال شدہ کپسٹی چارجز کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید علی رضا نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اشبا کامران کے مطابق آئین کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حکومت کوئی ٹیکس نہیں لگا سکتی لیکن حکومت نے غیر قانونی ٹیکس کا نفاد کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، حکومت نے صرف کابینہ اور نیپرا کی سفارش پر کپسٹی چارجز ٹیکس کا نفاد کر دیا اور یہ کسی میکنزم کے بغیر کپسٹی چارجز ٹیکس ہے،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ مقامی انویسٹرز کو ڈالرز کے تناسب سے قومی گریڈ سے ادائیگی غیر آئینی ہے اس لیے سسٹم میں انیوالی بجلی کے تحت ادائیگیوں کا حکم دیا جائے، درخواست میں استدعا کی کہ حکومت کو آئی پی پیز سے اضافی وصول کئے گئے کھربوں روپے واپس لینے کا حکم دیا جائے اور اس کیساتھ ساتھ اس کارروائی میں ملوث نیپرا سمیت دیگر حکام کے احتساب کیا جائے۔