نوشہرہ چنگڑ آباد میں ریلوے کا تجاوزات خلاف آپریشن، تصادم میں خاتون سمیت 3 زخمی، شاہراہ بلاک

شدید احتجاج اور کامیاب مذاکرات کے بعد نوشہرہ میں ریلوے کا آپریشن محرم الحرام کے اختتام تک معطل

جمعرات 11 جون 2026 22:45

ذ*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2026ء) نوشہرہ کشتی پل دریائے کابل کے کنارے چنگڑ آبادمیں پاکستان ریلوئے کا تجاوزات آپریشن ۔مشتعل مظاہرین اور پاکستان ریلوئے کے اہلکاروں کے خلاف تصادم ایک خاتون سمیت تین زخمی۔کامیاب مزاکرات کے بعد محرم الحرام کے اختتام تک آپریشن معطل ۔مظاہرین نے پولیس اور ریلوئے انتظامیہ پر خواتین اور بچوں پر بہمانہ تشددکا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین نے پاکستان ریلوئے کے گرینڈ آپریشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے سخت گرمی میں نوشہرہ شوبراچوک روڈ کشتی پل کے مقام پر ٹائر جلاکر بلاکردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطارے لگ گئی۔پاکستان ریلوئے کے آپریشن انچارج کے مطابق چنگڑآباد کی آبادی غیرقانونی ریلولے کی قیمتی ارضی پر کئی سالوں سے آباد ہے مسلسل نوٹس دئے جارہے ہیں مگر آبادی منتقل ہونے کا نام نہیں لے رہی