آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے متعدد سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

جمعہ 12 جون 2026 18:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) آزاد کشمیر میں شرپسند کمیٹی امن برقرار رکھنے کے تمام تردعووں کے باوجود پرتشدد کارروائیوں میں مصروف رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں فائرنگ اوربہیمانہ تشدد کرکے ڈیوٹی پرتعینات متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کوشدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اہلکارعلاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

شرپسند کمیٹی کے ارکان اس سے قبل بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اورزخمی کرچکے ہیں۔ماہرین کے مطابق نام نہاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے بجائے اشتعال انگیزایجنڈے پر کاربند ہے۔