سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی اے ای سیکنڈ ایئر سالانہ امتحانات 2026 کی نظرثانی شدہ فیس کا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 جون 2026 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2026ء) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سیکنڈ ایئر (مارننگ/ایوننگ)سالانہ امتحانات 2026 کے ریگولر امیدواروں کے لیے نظرثانی شدہ فیس سرکلر ناظم امتحانات کی جانب سے جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ ٹیکنیکل بورڈ زوہیب احمد خان کے مطابق مارننگ شفٹ کے امیدواروں کے لیے مقررہ فیس 4,560 روپے جبکہ امتحانات کے اختتام تک لیٹ فیس کے ساتھ 6,310 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ایوننگ/سیلف فنانس امیدواروں کے لیے مقررہ فیس 6,110 روپے جبکہ امتحانات کے اختتام تک لیٹ فیس کے ساتھ 7,860 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق امتحانی فارم مکمل کرکے بروقت جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :