سندھ پولیس کے کانسٹیبل نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

حمزہ احمد نے بینکاک میں منعقدہ مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کی

اتوار 14 جون 2026 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ترجمان ساوتھ زون پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جونیئرمسٹریونیورس 2026 کا گولڈ میڈل اورجبکہ مسٹریونیورس مینز فزیک مقابلوں میں برانز میڈل بھی حاصل کیا۔کانسٹیبل حمزہ احمد ساتھ زون سٹی ڈسٹرکٹ میں تعینات ہیں، سندھ پولیس ان کو اس غیرمعمولی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتی ہے۔