معروف اداکارہ ایجے ارتیم محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

منگل 16 جون 2026 18:29

معروف اداکارہ ایجے ارتیم محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
ًانقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2026ء) معروف ترک ٹیلی ویژن اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں وہ اپنی سالگرہ منانے کے صرف ایک روز بعد وفات پا گئیں۔اداکارہ کے وکیل اوغور گوککویون کے مطابق ایجے ارتیم اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پا ئی گئیںجہاں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی تھیں۔ ان کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور فوری طبی امداد کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے تاہم حتمی نتیجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خودکشی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ایجے ارتیم 14 جون 1991 کو ترکی کے شہر سیواس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2014 میں یاشار یونیورسٹی کے اوپیرا اینڈ ووکل پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں استنبول کے سعدی علیشک کلچرل سینٹر سے باقاعدہ اداکاری کی تربیت حاصل کی۔وہ مقبول ترک ٹی وی ڈرامے ،لو ون میں ’ایشل‘ کے کردار کے باعث پہچانی گئیں جس کے بعد وہ ترکی کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔