سنچیتا اوگلے کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل، مداحوں کا اظہارِحیرت

منگل 16 جون 2026 22:15

سنچیتا اوگلے کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل، مداحوں کا اظہارِحیرت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2026ء) بھارتی ٹی وی اداکارہ سنچیتا اوگلے کی اچانک موت کے بعد آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ آخری پوسٹ میںسنچیتا کو گلابی رنگ کے روایتی لباس میں کلاسک گانے ڈفلی والے ڈفلی بجا پر لپ سنک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے گہرے دکھ اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے لکھا ہے کہ انہیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ ایسا کوئی قدم اٹھا سکتی تھیں، وہ تو بہت خوش نظر آ رہی ہیں، جبکہ دوسرے صارفین نے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہیں، بہت جلد دنیا چھوڑ گئیں۔رپورٹس کے مطابق سنچیتا کے انسٹاگرام پر تقریبا 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز تھے اور ان کی آخری پوسٹ پر ہزاروں تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔