عاطف اسلم کا اپنے نئے اسٹوڈیو البم کا اعلان، گلوکار یہ چوتھا البم ہوگا

منگل 16 جون 2026 18:29

عاطف اسلم کا اپنے نئے اسٹوڈیو البم کا اعلان، گلوکار یہ چوتھا البم ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2026ء) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے لندن کے مشہور O2 ارینا میں اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ماضی اور سفرِ زندگی کو یاد کیا اور ایک نئے میوزک البم کا اعلان بھی کیا۔اسٹیج پر موجود ہزاروں شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی سال قبل لاہور کا ایک عام لڑکا تھا جیسے زیادہ تر لوگ جیب خرچ سے گزارا کرتے ہیں وہ ایسا نہیں کر سکتا تھا کیونکہ اس کے لیے اس کے دوست بہت اہم تھے لیکن انہی بہت سے دوستوں نے اس کے لیے بہت قربانیاں دیں۔

وہ اسے اپنا لنچ دے دیتے تھے اسے کالج تک سواری فراہم کرتے تھے۔ کس نے سوچا تھا کہ وہی لڑکا 20 سال بعد لندن کے او ٹو ایرینا میں ہوگا گلوکار نے اپنے مقبول گانے ’جل پری‘ کی پرفارمنس ان تمام افراد کے نام کی جنہوں نے ان کے ابتدائی دور میں ان کا ساتھ دیا اور ان مداحوں کے نام بھی وقف کی جو ان کے نئے پراجیکٹس کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

اسی کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم نے اپنے نئے اسٹوڈیو البم کا اعلان بھی کیا جو ان کا چوتھا البم ہوگا اور 2008 کے بعد پہلا مکمل البم قرار دیا جا رہا ہے۔

اگرچہ انہوں نے البم کا نام یا مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ اگست کے پہلے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا۔انہوں نے اپنے مداحوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی محبت اور ساتھ کا احاطہ الفاظ میں نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :