بشریٰ انصاری کا خوبصورتی کے لئے ہونٹوں کے معمولی کاسمیٹک پروسیجر کا اعتراف

منگل 16 جون 2026 18:29

بشریٰ انصاری کا خوبصورتی کے لئے ہونٹوں کے معمولی کاسمیٹک پروسیجر کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2026ء) پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری بشری انصاری نے اپنے ہونٹوں سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہونٹوں کو نمایاں بنانے کے لیے صرف ایک معمولی جمالیاتی پروسیجر کروایا ہے، مکمل لپ فلرز نہیں کروائے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر میک اپ ٹیوٹوریل کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک ہیں، اسی لیے وہ لپ پنسل اور میک اپ کی مدد سے انہیں نمایاں کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر ان سے سوال کرتے ہیں کہ آیا انہوں نے لپ فلرز یا سرجری کروائی ہے، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بشریٰ انصاری کے مطابق وہ اپنی ماہرِ حسن ڈاکٹر عائشہ سے ہونٹوں کی ہلکی سی آؤٹ لائن بنوا لیتی ہیں، جس کے بعد میک اپ کے ذریعے ہونٹوں کو بھرا ہوا تاثر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کوئی بڑی کاسمیٹک تبدیلی کرواتیں تو ان کے مداح فوراً محسوس کر لیتے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے معمولی جمالیاتی بہتری میں کوئی حرج نہیں، تاہم وہ غیر ضروری کاسمیٹک تبدیلیوں کی حامی نہیں ہیں۔ ان کی اس صاف گوئی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔