غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی، امیشا پٹیل

منگل 16 جون 2026 22:15

غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی، امیشا پٹیل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2026ء) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں امیشا پٹیل نے کہا کہ فلم غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی، پاکستانی خواتین میرا فون نمبر تلاش کر کے مجھے کال کرتی تھیں اور بعض مداح جذباتی ہو کر گفتگو کرتے ہوئے روتی بھی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے دعوی کیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے میرے فلمی کردار سکینہ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھا۔اداکارہ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ کئی صارفین نے کہا کہ امیشا پٹیل اپنی مقبولیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں، جبکہ بعض نے کہا کہ پاکستان میں ان کی شہرت اتنی نہیں جتنی وہ بیان کر رہی ہیں۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بھارتی فلمیں یہاں طویل عرصے سے محدود یا بند رہی ہیں، اس لئے ایسے دعوے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، جبکہ دیگر صارفین نے بھی ان کے بیان کو مبالغہ آمیز قرار دیا۔