جاز ورلڈ اور ملالہ فنڈ پاکستان کا بچیوں کی تعلیم کے فروغ کےاشتراک کے لئے ایم او یو پر دستخط
جمعہ 19 جون 2026 20:14
(جاری ہے)
ان سرگرمیوں میں شریک افراد کو جاز ورلڈ کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے تحت دستیاب معلومات اور سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں فکر فری، اپنا کلینک اور ٹیوٹر جی شامل ہیں، تاکہ ان کی تعلیم، صحت اور ذاتی ترقی سے متعلق ضروریات پوری کی جا سکیں۔
جاز لائف اسٹائل وینچرز کے صدر علی فہد نے کہا ہے کہ جاز ورلڈ میں ہمارا یقین ہے کہ ڈیجیٹل شمولیت کو حقیقی مواقع میں تبدیل ہونا چاہیے۔ ملالہ فنڈ پاکستان کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم نوجوان لڑکیوں کو وہ ڈیجیٹل رسائی فراہم کرنے میں مدد دینا چاہتے ہیں جس کی انہیں اپنے خواب پورے کرنے کے لیے ضرورت ہے۔ ہماری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی رسائی، کمیونٹی شمولیت اور عملی تعلیم کے امتزاج سے ہم ان علاقوں میں دیرپا اثرات مرتب کرنے کی امید رکھتے ہیں جہاں تعلیمی مواقع اب بھی محدود ہیں۔ملالہ فنڈ پاکستان کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نشاط ریاض نے کہا کہ آج صرف ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں ہوئے بلکہ پاکستان بھر کی لڑکیوں کی آواز اور امنگوں کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی شراکت داری کا آغاز ہوا ہے۔ ملالہ فنڈ میں ہمارا یقین ہے کہ رویوں میں تبدیلی لانا پالیسیوں میں تبدیلی جتنا ہی اہم ہے، اور تماشا پلیٹ فارم کے ذریعے جاز ورلڈ کی وسیع رسائی ہمیں دونوں مقاصد حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ ہم جاز ورلڈ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی اور موثر اندازِ بیان کے ذریعے ہمارے دور کے ایک اہم مقصد، یعنی بچیوں کی تعلیم، کے فروغ کا عزم کیا ہے۔یہ شراکت داری پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں بچیوں کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ آگاہی اور حمایتی سرگرمیاں ، ٹیکنالوجی اور کمیونٹی شمولیت کو یکجا کرتے ہوئے جاز ورلڈ اور ملالہ فنڈ پاکستان کا مقصد نوجوان خواتین کی نئی نسل کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملک کے سماجی اور معاشی مستقبل میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔مزید قومی خبریں
-
گاڑی سے لاش اور پولیس کی وردی ملنے کا کیس حل ہو گیا
-
کراچی میں ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا
-
دنیا بھر میں ہر 9 میں سے ایک شخص آلودہ خوراک کھانے کے باعث بیمار ہوتا ہے
-
بینکس چار روز بند رہیں گے
-
پشاور،لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ جرگے کے باعث تاخیر سے درج
-
سرگودھا ، 7 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
-
بھکر،گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں برآمد
-
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ سے خطے میں استحکام اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی، مولانا فضل الرحمان
-
کراچی میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والا شاطر ملزم گرفتار
-
دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن 2جولائی کو منایا جائے گا
-
عبدالستارایدھی کی دسویں برسی 8 جولائی کو منائی جائیگی
-
لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کی اپیل منظور کر لی، شناختی کارڈ بحالی کے ماتحت عدالتی فیصلے کالعدم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.