یونیورسٹی طالبعلم سے پیسے مانگنے پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج

پیر 22 جون 2026 15:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2026ء) نجی یونیورسٹی کے ایک طالب علم سے مبینہ طور پر پیسوں کا مطالبہ کرنے پر تھانہ نواب ٹائون کے تھانیدار دانیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر محمد بوٹا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں تھانیدار دانیال پر طالب علم سے رقم طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم افسر نے ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم سے پیسوں کا مطالبہ کیا، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ گداگری سے متعلق دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مختلف پہلوئوں سے چھان بین جاری ہے۔ تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کا موقف ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی بھی سرکاری اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :