پنجاب کے سرکاری کالجز کی داخلہ پالیسی میں تبدیلی

داخلوں میں اضافے کا ہدف 20سے کم کرکے 10فیصد مقرر

پیر 22 جون 2026 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2026ء) پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے رواں سال داخلوں میں اضافے کا ہدف 20فیصد سے کم کر کے 10 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کالجز کی موجودہ گنجائش اور طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے 750سے زائد سرکاری کالجز نئی پالیسی کے تحت داخلے کریں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے مطابق بیشتر سرکاری کالجز پہلے ہی اپنی مقررہ استعداد سے زیادہ طلبہ کو داخلہ دے چکے ہیں، جس کے باعث داخلہ اہداف میں نظرثانی ضروری سمجھی گئی۔تاہم ایسے کالجز جہاں داخلوں کی شرح کم ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20فیصد اضافی داخلے یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں تاکہ تعلیمی وسائل کا مثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ دو سال قبل تمام سرکاری کالجز کو داخلوں میں 20فیصد اضافے کا ہدف دیا گیا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت اب مقامی ضروریات، دستیاب سہولیات اور اداروں کی گنجائش کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

ڈی پی آئی کالجز نے اداروں کو داخلہ مہم مزید موثر بنانے اور مقامی سطح پر طلبہ کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :