سرگودھا، اندرون شہر دن دیہاڑے شرمناک واقعہ معاشرہ کے منہ پر ایک ایسا طمانچہ ہے،قومی امن کمیٹی

منگل 23 جون 2026 11:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2026ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے اراکین نے سرگودھا شہر میں دن دیہاڑے دوکان کے کمرے میں 8 سالہ طالبہ بچی کو زیادتی کے کوشش میں تیز دھار آلہ سے قتل کر کے والدین کو دردناک زخم دینے کے شرمناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے جنت الفردورس میں اعلی مقام اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

زرائع کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب سرگودھا کے ہنگامی اجلاس میں چیئرمین حافظ وقاص قاسمی صدر ملک ضیا الحق جنرل سیکرٹری شفقت اقبال للہ، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر وائس چیئرمین اسد عباس اسد اور دیگر نے شہر کے علاقہ بلاک 8 کی 8 سالہ طالبہ بچی سے کارخانہ بازار کی دوکان پر دن دیہاڑے زبردستی زیادتی کی کوشش میں تیز دھار آلہ سے قتل کر کے والدین کو دردناک زخم دینے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشانہ عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرحومہ بچی کے لئے جنت الفردورس میں اعلی مقام اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

ان اراکین کا کہنا تھا کہ اندرون شہر دن دیہاڑے شرمناک واقعہ معاشرہ کے منہ پر ایک ایسا طمانچہ ہے جو شاید ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے بھی ناکافی ہے اس لئے ہم تک اپنی سوچ کو بدلیں گے اس وقت تک یقینا معاشرے میں بہتری نہیں آئے گی۔انہوں نے ضلعی پولیس اور انتظامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اورانشااللہ وہ کیفر کردار تک پہنچ کر انجام پائیں گے۔

انہوں نے کیا کہ ہمارا ایمان اور یقین ہے کہ ایسے فیل میں ملوث ملزمان کو دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں اپنے کئے گے گناہوں کی سزا مل کر رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مجموعی طور پر جرائم کی روک تھام اور بالخصوص ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنا ہوگا تاکہ آئندہ ہمارے معاشرے میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔اس موقع پر قومی امن کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔