اقبال چیئر کے تحت ہفتہ وار علمی لیکچرز شروع، جاوید نامہ کورس بھی شروع ہوگا، ڈاکٹرعبدالعزیز ساحر
منگل 23 جون 2026 17:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کا پہلا لیکچر آج منعقد کیا گیا ہے جبکہ آئندہ بھی ملک کے ممتاز ماہرینِ اقبالیات، دانشوروں اور محققین کو مدعو کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاہکار تصنیف ’’جاوید نامہ‘‘ کو عالمی ادب میں ایک منفرد اور ممتاز مقام حاصل ہے۔ اقبال چیئر کے زیر اہتمام ’’جاوید نامہ‘‘ پر مشتمل تین ماہ کا خصوصی تدریسی کورس بھی جلد شروع کیا جائے گا تاکہ طلبہ، اساتذہ، محققین اور اقبالیات سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس عظیم فکری سرمایہ سے گہرائی کے ساتھ استفادہ کر سکیں۔اپنے لیکچر میں ڈاکٹر قمر اقبال نے کہا کہ اقبال کے نزدیک ’’مقام شبیری‘‘ حق، صداقت، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی حقیقی تعمیر و ترقی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب وہ اسوہ حسینی کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں اور حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دینے کا حوصلہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں واقعہ کربلا کو انسانی آزادی، خودداری اور حریت فکر کی علا مت کے طور پر پیش کیا ہے۔ کربلا کا پیغام یہ ہے کہ سچائی، انصاف اور حق کے راستے میں آنے والی ہر قربانی کو خندہ پیشانی سے قبول کیا جائے اور باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نہ جھکایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی کی جانب سے جامعات کی قیادت کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا آغاز
-
وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو تمغۂ امتیاز سے نواز ا گیا
-
ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سیالکوٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2026 کے داخلوں میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد کی چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کی پروفیسر لِدا شین اور صنعتی شعبے کے فیلو مسٹر یو یونگ پنگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات
-
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو 14ارب روپے کا بجٹ جاری
-
سیالکوٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں کے نئے داخلوں کی آخری تاریخ میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کا اوورسیز اسکالرشپ فیز تھری کا اعلان، پی ایچ ڈی کیلئے درخواستیں طلب
-
کوہاٹ بورڈ کے میٹرک نتائج، اسلامیات میں 21ہزار ،مطالعہ قرآن حکیم میں 18ہزار سے زائد طلبہ ناکام
-
بنوں ، میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات و اساتذہ کرام میں نقد انعامات تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.