کیسکو،نویں ،دسویں محرم میں بجلی فراہمی کیلئے اقدامات جاری
ایمرجنسی کنٹرول سینٹرقائم،ا مام بارگاہوں اور جلوس کے راستوںسے منسلک 11kvفیڈرزلوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار
منگل 23 جون 2026 22:33
(جاری ہے)
کیسکوایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے زیرانتظام ایمرجنسی کنٹرول روم اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہے گا۔
کنٹرول سینٹر امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں اورمحرم الحرام کے جلوس والے راستوں میں بجلی منقطع ہونے کی صورت میں یا صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گا۔ اسکے علاوہ کسی بھی علاقہ میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے کیسکوٹیم اور متعلقہ فیڈروں کے سب ڈویژنل افسران (SDO) اپنے عملہ کے ساتھ دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ بجلی سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ نویں اور دسویں محرم الحرام میںا مام بارگاہوں اور جلوس کے راستوںسے منسلک 11kvفیڈرزکولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیاگیاہے جن میں 11Kv مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ، لیاقت بازارایکسپریس،گلستان روڈ، حالی روڈ،کاسی ون، کاسی ٹو اور سٹی ، ویسٹرن بائی پاس، ہزارہ ٹاون،انڈسٹریل، کرانی، غازی ،خیر بخش مری، نیوجان محمد، اولڈلیاقت بازار،منی مارکیٹ، سٹیلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، سرکی روڈ، جبل نور،دوستین،سورج گنج بازار، نواں کلی، شہبازٹاون، بروری روڈ، جناح ٹاون، پی اے ایف سٹی فیڈرزشامل ہیں جن پرنویں اور دسویں محرم تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح کوئٹہ شہرسے باہر صوبہ کے دیگر اضلاع میںبھی مجالس اورعزاداری کے دوران 11Kvژوب سٹی ،لورالائی کینٹ، ڈیرمرادجمالی سٹی،، صحبت پور سٹی، گنداخہ فضل فقیر، بھاگ سٹی، مچ سٹی ،سبی سالم شاہ، ڈھاڈرایکسپریس، خضدارسول کالونی، ڈسٹرکٹ دُکی لورالائی فیڈروںکو بھی شام 7بجے سے صبح5بجے تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔صارفین بجلی بندش سے متعلق انفرادی شکایات کیلئے 24گھنٹے براہ راست کیسکوہیلپ لائن118 کے علاوہ 0819201445 پربھی کال کرکے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں صحت نظام شدید مسائل کا شکار ،گزشتہ 13 سال میں صوبے میں کوئی نیا بڑا ہسپتال قائم نہیں کیا گیا،فیصل کنڈی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.