ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کاآخری ٹرپل ہیڈر ہفتہ کو کھیلا جائے گا
ہفتہ 27 جون 2026 09:02
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترنے والی فاتحہ ثناء کی قیادت میں تقریبا اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
ممکنہ الیون میں گل فیروزہ، منیبہ علی، عائشہ ظفر، ارم جاوید، سائرہ جبین، عالیہ ریاض، کپتان فاطمہ ثنائ، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہو سکتی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بالنگ میں بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو، دو وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف بھی کفایتی بالنگ کی، جبکہ ان کا اکانومی ریٹ پاکستانی بالرز میں سب سے بہتر رہا ہے۔ کپتان فاطمہ ثنا بھی بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کی اہم کھلاڑی ثابت ہوئی ہیں۔ دوسری جانب نیدرلینڈز کی ٹیم بھی ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش میں ہے۔ اوپنر ہیدر سیگرز کی بیماری کے باعث دستیابی تاحال یقینی نہیں، جبکہ ان کی جگہ گزشتہ میچ میں سانیا کھرانہ نے عمدہ آغاز فراہم کیا تھا۔اسی روز برسٹل میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کی دوڑ کا اہم مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کامیابی حاصل کرکے براہ راست آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا سکتی ہے، جبکہ شکست کی صورت میں اسے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کا انتظار کرنا ہوگا۔گروپ مرحلے کے آخری میچ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم لندن کے اوول گرائونڈ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔ انگلینڈ چار مسلسل فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اپنی جیت کے ساتھ دیگر نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرل
-
فیفا ورلڈ کپ ، کیپ وردے کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
-
کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور، الوداعی میچ کے بعد سٹار فٹبالر آبدیدہ
-
فیفا ورلڈکپ، فلسطینی عوام کی تکلیف پوری دنیا کیلئے شرمناک ہے، مصری کوچ
-
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران انتقال کر گئے
-
بابر کو کپتان بننے کا شوق ہے،احمد شہزاد برس پڑے
-
جنوبی افریقہ کے ساتھ پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 17رکنی سکواڈ کا اعلان
-
آل پاکستان کنگ آف رنگ 3 باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، بلوچستان پہلی اور خیبر پختونخوا دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقاکےخلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
-
فیفا ورلڈکپ: فلسطینی عوام کی تکلیف پوری دنیا کیلیے شرمناک ہے، مصری کوچ
-
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاہ پور زادران انتقال کرگئے
-
ٹیلر فریٹز اورفلاویو کوبولی کی پیش قدمی جاری ،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.