iویمن پارلیمانی کاکس اجلاس، خواتین کے حقوق پر اہم غور

پ*پنجاب اسمبلی میں قانون سازی، تحفظ اور پالیسی سازی کے امور زیر بحث د*ازدواجی جائیداد اور ہراسگی سے تحفظ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اتوار 28 جون 2026 20:40

A لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2026ء) پنجاب اسمبلی میں ویمن پارلیمانی کاکس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین کے حقوق، صحت، تحفظ اور مؤثر قانون سازی سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران کنوینر ویمن پارلیمانی کاکس عشرت اشرف نے اجلاس کے مقاصد، خواتین کے مسائل اور ان سے متعلق قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے خواتین کو درپیش چیلنجز کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ کی ڈائریکٹر آصفہ خان نے اجلاس کے اہداف، جاری اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے مختلف پالیسی اقدامات اور قانون سازی کی اہمیت پر بھی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت ازدواجی جائیداد میں قانونی حصے سے متعلق مجوزہ ترمیم پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء کے مطابق اس تجویز کا مقصد خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانا اور انہیں بہتر قانونی سہارا فراہم کرنا ہے۔اجلاس کے شرکاء کو خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار کردہ چھ ماہہ ایکشن پلان اور ترجیحی اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے اختتام پر خواتین کے حقوق کے فروغ، مؤثر قانون سازی، بہتر پالیسی سازی اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔