ابھی مائیکرو فنانس بینک اور ایئر لنک کے درمیان فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری

پیر 29 جون 2026 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2026ء) ابھی مائیکرو فنانس بینک نے ایئر لنک کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے سلیکٹ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ جس کا مقصد جدید بائے ناو ہے لیٹر (فوری خریداری اور ادائیگی بعد ازاں)فنانسنگ کی سہولت کو ڈیجیٹل زرائع سے فراہم کیا جائے گا۔ ابھی بینک صارفین ایئر لنک اور سلیکٹ کی مصنوعات جیسا کہ اسمارٹ فونز، گیجٹس اور دیگر ڈیجیٹل آلات با آسانی خرید سکیں گے۔

معاہدے پر دستخط ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور ایئر لنک کے گروپ سی ای او مظفر حیات پراچہ نے کیے۔ اس موقع پر دستخطوں کی تقریب میں ابھی کے انٹرپرینیور ان ریزیڈنس کبیر نقوی بھی موجود تھے۔ صارفین کو ایئر لنک کے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر فوری قرض کی سہولت دستیاب ہوگی، خریداری کے حوالے سے مالی بوجھ کم ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل زرائع سے قرض فوری دستیاب ہوگا۔ یہ اسٹریٹجک اتحاد صارفین کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی تک رسائی کو بڑھانے، اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ٹیکنالوجی اور قابلِ رسائی مالیاتی حل بروئے کار لانے کے دونوں اداروں کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ صارف دوست جدت طرازی کے ذریعے، ابھی مائیکرو فنانس بینک اور ایئر لنک ایسے آسان فنانسنگ کے تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ملک بھر میں لوگوں کے لیے پائیدار قدر پیدا کریں۔