ایکواڈور کے منیجر سباسٹین بیکاسیسی کا فیفاورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد استعفیٰ کا اعلان

بدھ 1 جولائی 2026 16:58

ایکواڈور کے منیجر سباسٹین بیکاسیسی کا فیفاورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ..
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2026ء) ایکواڈور فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سباسٹین بیکاسیسی نے میکسیکو کے خلاف ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں 0-2 سے شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق 45 سالہ ارجنٹائنی کوچ نے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے اور چونکہ وہ اپنے وعدے کے مطابق نتائج حاصل نہیں کر سکے، اس لئے بہترین یہی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میکسیکو کی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کی اور ایکواڈور فٹبال فیڈریشن کے صدر فرانسسکو ایگاس اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اگست 2024 میں چارج سنبھالنے کے بعد سباسٹین بیکاسیسی کی قیادت میں ایکواڈور نے 9 فتوحات حاصل کیں، 12 میچز ڈرا کھیلے اور صرف 3 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ارجنٹائن کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور مسلسل 19 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا شاندار ریکارڈ بھی قائم کیا تھا جو 14 جون کو آئیوری کوسٹ کے خلاف میچ میں ٹوٹاتھا۔

متعلقہ عنوان :