اپردیر میں تعلیمی ادارے پر آسمانی بجلی گرگئی، 22 طالبات زخمی ہوگئیں

زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تین زخمی طالبات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، بجلی گرنے کے واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 جولائی 2026 20:09

اپردیر میں تعلیمی ادارے پر آسمانی بجلی گرگئی، 22 طالبات زخمی ہوگئیں
دیربالا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 01 جولائی 2026ء ) خیبرپختونخواہ کے شہر اپردیر میں تعلیمی ادارے پر آسمانی بجلی گرنے سے22طالبات زخمی ہوگئیں، تین زخمی طالبات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دیر بالا کے علاقے اوصوڑئی درہ میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرگئی، بجلی گرنے کے واقعے پر بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 22 طالبات زخمی ہوئی ہیں۔

مدرسے کے مہتمم کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا جب حادثہ پیش آیا تو اس وقت مدرسے میں 260 طالبات موجود تھیں، بجلی گرنے کے واقعے پر طالبات میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں 22 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔ زخمی طالبات کو ٹی ایچ کیو اسپتال واڑی منتقل کر دیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق  تین زخمی طالبات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد واڑی اسپتال پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بجلی گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والی 22 طالبات کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ان طالبات کی عمریں 9 سال سے 15سال کے درمیان ہے۔ ان طالبات میں گلفام دختر راحت اللہ، عروج دختر گوہر ایوب، سفینہ دختر انور زادہ، حسینہ دختر ہمایون، سلویٰ دختر نصیر زادہ، علیشماء دختر ہمایون، مناحل دختر حیات گل، ارض دختر نواب علی، حسینہ دختر عبدالرحمٰن، فریال دختر سردار علی، ابونیزہ دختر دوست محمد، یسریٰ دختر خیال زادہ، افنان بی بی دختر انور زادہ، انساء دختر حمید گل، شفاء دختر نواز خان، حسینہ، بشریٰ بی بی دختر نعیم زادہ، ثانیہ دختر گوہر رحمان، فریحہ دختر محمد، شیدہ بی بی دختر شیزادہ، اور نداء دختر گوہر روان شامل ہیں۔