چیئرمین سینیٹ سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات، پاک ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
جمعہ 21 اگست 2026 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے جلد انعقاد کی امید ظاہر کی۔سید یوسف رضا گیلانی نے قیدیوں کی بین الاقوامی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے بہترین سیاسی تعلقات کو مضبوط تجارتی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے ملائیشین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر ون ونڈو پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان ملائیشین کاروباری اداروں کے لیے افغانستان، وسطی ایشیا اور مغربی چین تک رسائی کا دروازہ بن سکتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا بہترین اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تقریباً 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پاک ملائیشیا دفاعی تعاون میں مسلسل پیش رفت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے اور ملائیشیا کی ضروریات کے مطابق دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور دفاعی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
اگر عوام کو اپنے حق کیلئے رُلنا پڑے تو سمجھو حکومت ناکام ہے
-
پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف کل توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
-
کیا ابھی تک ہم لڑتے لڑتے تھکے نہیں شیرافضل مروت کا حکومت سے سوال
-
پاکستان اورملائیشیا کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، پارلیمانی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانے جائیں گے تو ملک میں کیا بچے گا شاہد خٹک
-
ًسپریم کورٹ کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو رات گئے ہسپتال منتقل کیا گیا: عطا اللہ تارڑ
-
ٓوزیرداخلہ کا دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور اظہارِ عقیدت کے عالمی دن کے موقع پرپیغام
-
پاکستانی طلبہ کو ایک سال تک جدید گوگل اے آئی ٹولز تک مفت رسائی، اسلام آباد میں اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات، پاک ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ ہفتوں کی اہم سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
چیئرمین سینیٹ سے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری کی اہم ملاقات
-
عمران خان بالکل فٹ! لیکن بانی کی صحت کا جھوٹ پھیلا کر یہ اندرون بیرون ملک سے اربوں روپے اکٹھے کرتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.