سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانے جائیں گے تو ملک میں کیا بچے گا شاہد خٹک

جمعہ 21 اگست 2026 19:42

سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانے جائیں گے تو ملک میں کیا بچے گا شاہد خٹک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2026ء) قومی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک میں سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانے جائیں گے تو پھر کیا بچتا ہے۔ انہوں نے ججز سے اپیل کی کہ رات کی تاریکی میں پیش آنے والے واقعے پر ازخود نوٹس لیا جائے، بصورت دیگر ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خٹک نے کہا کہ ججز سے اپیل کرتا ہوں، آپ نے فیصلہ کیا تھا لیکن رات کی تاریکی میں جو کچھ ہوا، اس پر سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل کرکے لندن نہیں جانا تھا، ہمارا مطالبہ صرف یہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں کرایا جائے۔

(جاری ہے)

شاہد خٹک نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ظلم کیا ہے، یہ چیزیں گلے پڑتی ہیں، آپ نے بانی پی ٹی آئی کا جائز حق ان سے لے لیا۔

اب تک ہم نے بڑا برداشت کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس وقت قوم میں جو غصہ پایا جاتا ہے، اس کے بعد جو بھی ری ایکشن آئے گا حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔شاہد خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں، کیا آپ بانی کی زندگی کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں ہم نے ٹی وی شوز پر بھی بڑے طریقے سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، آپ مسترد شدہ لوگ ہیں۔شاہد خٹک نے مزید کہا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال پمز سے نزدیک پڑتا ہے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کرنے کے معاملے پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔