شوہر کو قتل کرانے کے الزام میں بیوی، بیٹا گرفتار

بدھ 1 جولائی 2026 21:10

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) ماڈل ٹان کے رہائشی مرزا شہزاد بیگ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔سی سی ڈی کے سپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مقتول کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطانوی شہری شہناز اور اس کا بیٹا روحیل شامل ہیں جو طویل عرصے سے انگلینڈ میں مقیم تھے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ سال شہناز نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر جائیداد کے تنازع پر اپنے شوہر مرزا شہزاد بیگ کو اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کروایا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ کیس کے دیگر پہلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :