روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، 8افراد ہلاک

جمعرات 2 جولائی 2026 18:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حملوں کے نتیجے میں ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا کے علاقوں میں واقع ایئرپورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔روس کا کہنا تھاکہ فضائی، زمینی، بحری راستوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پرحملہ کیا گیا۔