چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں رواں ماہ شروع ہوں گی

ْ فوجی دستے بحر الکاہل کے متعلقہ علاقوں میں مشترکہ سمندری گشت بھی کریں گے،چینی وزارت دفاع

اتوار 5 جولائی 2026 16:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) چین اور روس کی بحری افواج رواں ماہ مشرقی چین کے صوبہ شینڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈا کے قریب سمندری اور فضائی حدود میں جوائنٹ سی2026 کے نام سے مشترکہ بحری مشقیں کریں گی۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں بتایا کہ مشترکہ مشقوں کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے بعض دستے بحر الکاہل کے متعلقہ علاقوں میں مشترکہ سمندری گشت بھی کریں گے۔وزارت دفاع کے مطابق یہ مشقیں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان سالانہ تعاون کے منصوبے کا حصہ ہیں، جن کا مقصد مشترکہ طور پر سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :