پاکستانیوں کے لیے خوشخبری!سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
پیر 13 جولائی 2026 22:21
(جاری ہے)
ادائیگی مکمل ہونے کے بعد الیکٹرانک ٹورسٹ ویزا، سفری انشورنس اور دیگر سفری دستاویزات ای میل کے ذریعے فراہم کر دی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق منظور شدہ پیکیج خریدنے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر الیکٹرانک ویزا جاری کر دیا جائے گا، جس سے سعودی سفارت خانے جانے یا علیحدہ ویزا درخواست جمع کرانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
وزارت کے مطابق یہ سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا تین ماہ کے لیے مثر ہوگا، جبکہ ویزا ہولڈر کم از کم دو دن اور زیادہ سے زیادہ 88 دن تک سعودی عرب میں قیام کر سکے گا۔ابتدائی دو دن کے پیکیج کی کم از کم قیمت 4,000 سعودی ریال فی بالغ مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہر اضافی دن کے لیے 1,000 سعودی ریال مزید ادا کرنا ہوں گے۔مسافر اضافی فیس کے ساتھ سیاحتی سرگرمیاں، تفریحی پروگرام اور مختلف ایونٹس کے ٹکٹ بھی اپنے پیکیج میں شامل کر سکتے ہیں۔ سعودی وزارتِ سیاحت نے واضح کیا ہے کہ اس پیکیج ویزا میں عمرہ خدمات شامل نہیں ہیں اور نہ ہی مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں عمرہ انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔ تاہم ویزا ہولڈر سعودی عرب پہنچنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں سمیت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کر سکتے ہیں، بشرطیکہ متعلقہ قوانین پر عمل کیا جائے۔وزارت نے مزید بتایا کہ اگر کوئی سفری پیکیج منسوخ کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ جاری کیا گیا ویزا بھی خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گا۔حکام کے مطابق مستقبل میں مزید ممالک کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ یہ اقدام سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,561 ہو گئی
-
پہلی بار سمندری ڈرونز کا استعمال، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پرحملوں کی ویڈیو جاری کر دی
-
100 ملین ڈالرز کے موبائل فونز کی اسمگلنگ، پاکستانی نژاد ملزم کو قطر سے امریکا پہنچا دیا گیا
-
ٹرمپ نے لنزے گراہم کی موت کے بعد عبوری مدت کیلئے انکی بہن کو سینیٹر نامزد کر دیا
-
سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کی تضحیک مہنگی پڑ گئی
-
ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے یو اے ای میں نئی بندرگاہ کا منصوبہ
-
شدید گرمی کی لہر، یورپ میں 10 ہزار سے زائد اضافی اموات ریکارڈ
-
میری حمایت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی، قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، ٹرمپ
-
ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ، اب اسے قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیردفاع
-
ظہران ممدانی نے ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی سکیورٹی پر آنیوالے اخراجات سے پردہ اٹھادیا
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری!سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
انگلینڈ اورویلزمیں مئی وجون میں شدید گرمی سے 2,700 سے زائد اموات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.