کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندیاں: دنیا بھر میں سخت قوانین، پاکستان میں بھی قانون سازی کا مطالبہ
پیر 13 جولائی 2026 22:39
(جاری ہے)
عالمی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کم عمر صارفین کو روکنے میں ناکام رہے تو انہیں 49.5 ملین ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے سائبر اسپیس ریگولیٹر نے مائنر موڈ پروگرام کے تحت ڈیوائس لیول پابندیاں اور ایپس کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے ہیں تاکہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔اسی طرح انڈونیشیا نے تقریباً 70 ملین بچوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی ہے، جبکہ برازیل نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو قانونی سرپرست سے منسلک کرنا لازمی قرار دیا ہے۔دوسری جانب ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ نے 15 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے ساتھ مؤثر عمر کی تصدیق کا نظام بھی لازمی قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو آن لائن استحصال، نامناسب مواد اور دیگر ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف ممالک کے یہ اقدامات مثبت پیش رفت ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں بھی بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عالمی طرز پر آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی، عمر کی مؤثر تصدیق اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق جامع قانون سازی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,561 ہو گئی
-
پہلی بار سمندری ڈرونز کا استعمال، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پرحملوں کی ویڈیو جاری کر دی
-
100 ملین ڈالرز کے موبائل فونز کی اسمگلنگ، پاکستانی نژاد ملزم کو قطر سے امریکا پہنچا دیا گیا
-
ٹرمپ نے لنزے گراہم کی موت کے بعد عبوری مدت کیلئے انکی بہن کو سینیٹر نامزد کر دیا
-
سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کی تضحیک مہنگی پڑ گئی
-
ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے یو اے ای میں نئی بندرگاہ کا منصوبہ
-
شدید گرمی کی لہر، یورپ میں 10 ہزار سے زائد اضافی اموات ریکارڈ
-
میری حمایت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی، قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، ٹرمپ
-
ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ، اب اسے قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیردفاع
-
ظہران ممدانی نے ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی سکیورٹی پر آنیوالے اخراجات سے پردہ اٹھادیا
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری!سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
انگلینڈ اورویلزمیں مئی وجون میں شدید گرمی سے 2,700 سے زائد اموات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.