میری حمایت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی، قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، ٹرمپ

پیر 13 جولائی 2026 21:50

میری حمایت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی، قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حمایت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے اسے اپنی پالیسیوں کے لیے بڑھتی ہوئی عوامی حمایت قرار دیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے یہ بات اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہی، جس میں انہوں نے معاشی صورتحال میں بہتری اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کو آپس میں جوڑا۔

ٹرمپ نے لکھاکہ حمایت کی شرح 59 فیصد ہے۔ تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ قیمتیں بھی کم ہو رہی ہیں۔ آپ کا شکریہ!اس پوسٹ کے آخر میں انہوں نے دستخط کیے، صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔تاہم ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ یہ رائے شماری کس ادارے نے کی، نہ ہی انہوں نے سروے کے طریقہ کار یا اس کے انعقاد کے وقت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کیں۔