انگلینڈ اورویلزمیں مئی وجون میں شدید گرمی سے 2,700 سے زائد اموات

پیر 13 جولائی 2026 22:23

انگلینڈ اورویلزمیں مئی وجون میں شدید گرمی سے 2,700 سے زائد اموات
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2026ء) انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کے دوران پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں ممکنہ طور پر 2,700 سے زائد اموات ہوئیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امپریل کالج لندن، میٹ آفس اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ زیادہ تر اموات جون میں ہوئیں جب درجہ حرارت 37.7 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جبکہ جون میں پڑنے والی گرمی نے 50 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقی رپورٹ کے مطابق 21 تا 29 مئی کے دوران 550 جبکہ 18 تا 28 جون کے دوران 2,200 افراد ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی دونوں لہریں ہیٹ ڈوم کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ماہرین کے مطابق شدید گرمی دل کے دورے، فالج اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے اور یہ ایک خاموش قاتل ہے جس سے صحت مند افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔پروفیسر فریڈی اوٹو نے خبردار کیا ہے کہ مکمل طور پر صحت مند افراد بھی گرمی سے خود کو محفوظ نہ سمجھیں، مستقبل میں گرمی کی لہریں زیادہ عام ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :