ظہران ممدانی نے ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی سکیورٹی پر آنیوالے اخراجات سے پردہ اٹھادیا

پیر 13 جولائی 2026 22:21

ظہران ممدانی نے ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی سکیورٹی پر آنیوالے اخراجات سے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2026ء) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی پر سکیورٹی اخراجات اور پرمٹ فیس کی مد میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد خرچ کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 3 جولائی کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی، اس موقع پر ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جہاں 1 ہزار سے زائد مہمانوں اور ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ظہران ممدانی نے بتایا کہ ٹیلر سوئفٹ نے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ اپنی شادی کی تقریبات کے لیے پرمٹ فیس اور سکیورٹی اخراجات کی مد میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد رقم ادا کی۔

(جاری ہے)

اس ادائیگی میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی، اجازت نامے اور ہائی پروفائل تقریب کے لیے درکار دیگر شہر ی خدمات سے منسلک اخراجات شامل ہیں۔

ظہران ممدانی نے بتایا کہ ٹیلر کی شادی سے چند دن قبل ہی پرمٹ اس شرط پر قبول کیا گیا تھا کہ پاپ اسٹار گلوکارہ شہر کی پولیس کیلئے اضافی وقت کے اخراجات کی ادائیگی خود کریں گی۔متعدد امریکی میڈیا رپورٹس کے اندازے کے مطابق اس جشن پر تقریبا 15 ملین ڈالر لاگت آئی، جس میں شادی پنڈال کے انتظامات، سجاوٹ اور دیگر اخراجات شامل تھے، تاہم اس حوالے سیٹیلر سوئفٹ یا ان کے شوہر کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ۔