Live Updates

ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ، اب اسے قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیردفاع

پیر 13 جولائی 2026 21:50

ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ، اب اسے قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیردفاع
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2026ء) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ہے اور اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بیان امریکی سینٹ کام کی جانب سے ان فضائی حملوں کے تیسرے مرحلے کے خاتمے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ایران نے برا انتخاب کیا اور اب وہ اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے فضائی حملوں کے تیسرے مرحلے میں ایران کے اندر تقریبا 140 عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔سینٹ کام نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے دوران تین کارروائیوں میں نشانہ بنائے گئے ایرانی اہداف کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات