Live Updates

اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں جھونکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، طیب اردوان

ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکون کا سانس لیا ہے، ترک صدر

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں جھونکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ترکیہ کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکون کا سانس لیا ہے۔طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جنگ کی عادی اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ایک بار پھر پورے خطے کو بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات