ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
پیر 6 جولائی 2026 23:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ، مثالی اور ترقی یافتہ دارالحکومت بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور شہری انتظامیہ اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط اشتراک عمل ہی پائیدار شہری ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ کاروباری برادری اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان خصوصی تعلقات موجود ہیں جن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی ترقی، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور اسلام آباد کو ایک علاقائی کاروباری مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اور سی ڈی اے کے درمیان خوشگوار اور مضبوط تعلقات اسلام آباد کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور کاروبار دوست شہر بنانے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا جس سے دارالحکومت کی ترقی اور خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔چیئرمین آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ شیخ طارق صادق نے کہا کہ سرکاری اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط اور تعمیری تعلقات معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور شہریوں کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری کے ساتھ سی ڈی اے انتظامیہ کے مثبت اور فعال رابطوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے روابط باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔اپنے اظہارِ تشکر میں آئی سی سی آئی کے نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارہ جاتی روابط کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی سی سی آئی شہری اور تجارتی مسائل کے حل اور کاروبار دوست ماحول کے فروغ کے لئے سی ڈی اے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران مرزا محمد علی، ملک عبدالعزیز، راجہ نوید ستی، سابق سینئر نائب صدور خالد چوہدری اور چوہدری مختار احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسلام آباد کی مسلسل ترقی و خوشحالی کے لئے کاروباری برادری اور شہری اداروں کے درمیان مزید مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.