کوئٹہ کے نیو سبزل، سی پیک روڈ میں نالوں کے آلودہ پانی سے کاشت کی گئی 28 ایکڑ سے زائد رقبے پر موجود دھنیا، پودینہ، گوبھی، چقندر، سلاد اور دیگر سبزیوں کی فصلیں تلف
پیر 6 جولائی 2026 21:30
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ذمہ داری ہے اور شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی مفاد کے لیے عوامی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے کہ سیوریج کے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلوں کی کاشت کی اجازت ہیجبکہ سبزیوں اور دیگر خوردنی اجناس کی ایسی کاشت قانوناً ممنوع ہے۔ اس کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ مضرِ صحت سبزیوں کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کا مکمل خاتمہ اتھارٹی کے جاری کریک ڈاؤن کا بنیادی مقصد ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے کاشت سے لے کر منڈیوں اور مارکیٹوں تک نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ آلودہ اور غیر محفوظ خوراک کسی بھی صورت عوام تک نہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے تاکہ سیوریج کے پانی کے غیر قانونی استعمال کی مستقل روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر مؤثر عملدرآمد، عوامی صحت کے تحفظ اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کے وقت بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا جیسا مریم صفدر کی جعلی حکومت نے لاہور میں لگایا
-
پنجاب حکومت ہر چیز کو مِس ہینڈل کرتی ہے، انہوں نے سہیل آفریدی کو پنجاب میں بلاوجہ ہیرو بنا دیا
-
فریال تالپورکی ہدایت پر پروفیسر پر تشددکے ملزم نے ضمانت حاصل کرلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد سیالکوٹ پہنچ گئے
-
پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے کہا استخارہ کیا ہے‘وزیراعظم ہاﺅس جانا ٹھیک نہیں. رانا ثناءاللہ
-
جلوس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری میں ہوں تو دہشت گرد کیوں شامل نہیں ہوں گے؟ . رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے. رانا ثناءاللہ
-
پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش‘تین خواتین گرفتار
-
اگر حکومت کوشش کرے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف دیا سکتا ہے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ کردیا
-
وزیراعلیٰ کے پی کی سٹریٹ موومنٹ عوامی حمایت سے محروم ہے.عظمیٰ بخاری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.