مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے. رانا ثناءاللہ
پی ٹی آئی کے کچھ ارکان حکومت کے ساتھ خاموش ملاقاتیں کررہے ہیں. نجی ٹی وی کے پروگرام میں نون لیگی راہنماءکا دعوی
میاں محمد ندیم
منگل 15 ستمبر 2026
23:53
(جاری ہے)
سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نواز کے سرکاری جہاز کو استعمال کرنے کے معاملے کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق وہ اپنی جیب سے سرکاری جہاز کا خرچہ دے کر اسے استعمال کرسکتی ہیں دوران پروگرام راناثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ارکان حکومت کے ساتھ خاموش ملاقاتیں کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے متعدد بار کہا ہے کہ وہ اسلام آباد جائیں گے اور حکومت گرائیں گے، بتایا جائے کیا حکومت کو درخواست پیش کریں گے کہ آپ گر جائیں؟انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ حکومت گرائیں گے اور عمران خان کو رہا کریں گے، بتایا جائے کہ کیا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل جاکر ضمانت کی درخواست دائر کریں گے یا کیسز میں اپیل کی پیروی کریں گے؟. انہوں نے کہا کہ یہ جس مقصد کے لیے آرہے ہیں اور جو طریقہ کار اختیار کیا ہے وہ تشدد کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا، اسی مقصد کے لیے سندھ میں اور لاہور میں یہ مارے مارے پھرے ہیں کہ کوئی ایسا واقعہ ہوجائے رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا واقعہ ہو جو افراتفری کا انتشار کا باعث بنے، جتھے میں یہ خیبر پختونخوا سے لوگ لائیں گے کیونکہ پنجاب سے بہت کم توقع ہے.
مزید اہم خبریں
-
قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کے وقت بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا جیسا مریم صفدر کی جعلی حکومت نے لاہور میں لگایا
-
پنجاب حکومت ہر چیز کو مِس ہینڈل کرتی ہے، انہوں نے سہیل آفریدی کو پنجاب میں بلاوجہ ہیرو بنا دیا
-
فریال تالپورکی ہدایت پر پروفیسر پر تشددکے ملزم نے ضمانت حاصل کرلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد سیالکوٹ پہنچ گئے
-
پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے کہا استخارہ کیا ہے‘وزیراعظم ہاﺅس جانا ٹھیک نہیں. رانا ثناءاللہ
-
جلوس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری میں ہوں تو دہشت گرد کیوں شامل نہیں ہوں گے؟ . رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے. رانا ثناءاللہ
-
پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش‘تین خواتین گرفتار
-
اگر حکومت کوشش کرے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف دیا سکتا ہے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ کردیا
-
وزیراعلیٰ کے پی کی سٹریٹ موومنٹ عوامی حمایت سے محروم ہے.عظمیٰ بخاری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.