Live Updates

اگر حکومت کوشش کرے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف دیا سکتا ہے

ان کی جیبوں سے پیسا نکالا جائے جنہوں نے ونڈ فال کمائے، حکومتی وزرا عوام کو بیٹھ کے بےوقوف بنا رہے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 ستمبر 2026 23:36

اگر حکومت کوشش کرے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 15ستمبر 2026ء ) رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کوشش کرے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف دیا سکتا ہے، ان کی جیبوں سے پیسا نکالا جائے جنہوں نے ونڈ فال کمائے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوا م کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دینے کیلئے کسی وزارت کی ضرورت نہیں اگر پیٹرول ڈیزل لیوی کم کردی جائے، عوام کو ریلیف مل جائے گا، یہ نان ریونیو ٹیکس ہے، یہ حکومت نے اپنا خسارہ پورا کرنے کیلئے ٹیکس لگایا ہوا ہے، اگر ایف بی آر کے اندر 7کھرب روپے کا ٹیکس لیکج ہے، اس کا آدھا حاصل کرلیا جائے تو لیوی لگانے کی ضرورت نہ ہو، اسی طرح 10 روپے ڈیلر مارجن کم ہونا چاہیئے، غیرمعمولی حالات میں اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں، کسٹم ڈیوٹی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر کہاں جاتا ہے؟ملک میں کونسا خاطر خواہ کلائمیٹ چینج پر کام ہورہا ہے؟ گیس بجلی کے قرضوں میں پورا کیا جارہا ہے، ڈسکوز پیسے کھا رہی ہیں، اگر حکومت کوشش کرے تو پیٹرولیم لیوی پر عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیزل کی قیمت دیکھیں؟ کسان استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ونڈ فال کمائے ان کی جیب سے پیسہ نکالا جائے، فی لیٹر پر 5روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی لی جاتی ہے، یہ پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ڈسکوز عوام کے پیسے کھا رہے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکالنے کا آسان ذریعہ بنا لیا ہے، عوام کو ریلیف دینا ہے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی ختم کردیں، حکومتی وزرا عوام کو بیٹھ کے بےوقوف بنا رہے ہیں، وفاقی وزرا کے پیسے کم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ڈاؤن اور رائٹ سائزنگ کرنی پڑے گی۔

اسی طرح کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور ہوا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاوہ بھی 2 سے 3 فیصلوں پر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی آئیڈیل صورتحال سے نہیں گزر رہا، آئی ایم ایف کا پروگرام اور ڈالر ریٹ کا اوپر جانا ، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہونا یہ ساری چیزیں آئیڈیل نہیں ہیں، حکومت نے اس سے پہلے بھی ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی دی تھی، موجودہ حالات کے تناطر میں جیسا کہ 270روپے فی لیٹرتیل کا ریٹ ہے۔

ساری چیزوں کا سوچنا ہوتا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور ہوا ہے، پیٹرول ڈیزل کا استعمال کم ہوجائے، حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوجائے گا، چار دن دفاترز اور تعلیمی اداروں میں کام کیا جائے اور تین دن چھٹی دی جائے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاوہ بھی دو تین فیصلوں پر کام ہورہا ہے ،حکومت چاہتی ہے عوام پر بوجھ کم ازکم پڑے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات